پیپلز پارٹی روٹی،کپڑا اور مکان کا نعرہ پورا نہیں کر سکی،عرفان عباسی
لاہور (پ ر)تحریک انصاف کے مرکزی رہنماعرفان عباسی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی روٹی،کپڑا اور مکان کا نعرہ پورا کر نہیں سکی بلکہ یہ تما م سہولتیں صرف اومنی گروپ کو دی ،بلاول زرداری نادان ہے بس وہ عمران خان پر تنقید کر رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ پیپلزپارٹی میں ا تنی جرات نہیں کہ وہ سندھ میں کسی کے داخلے پر پابندی لگا سکیں۔
وہ گزشتہ روز پارٹی آفس میں مختلف اضلا ع سے ملاقات کے لیے آئے ہوئے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کے دور میں لٹیروں کے لئے کوئی قومی مصالحت آرڈیننس (این آر او) نہیں ہے اور ملکی دولت لوٹنے والوں کو اپنے اعمال کا خمیازہ بھگتنا ہو گا ، احتساب سب کا ہو گا اور کرپٹ افراد کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال کر ملک میں قانون کی حکمرانی کویقینی بنائے گی۔