شان کا حکومت سے کلچر پالیسی بنانے کا مطالبہ

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار شان نے حکومت سے کلچرپالیسی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔شان نے ٹوئٹرپر وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کلچر پالیسی کی ضرورت ہے۔ہماری ا نٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بہت توانائی ہے جسے مزید بہتر کیاجاسکتا ہے۔یہ امر واضح ہے کہ شان کو پنجاب حکومت کی طرف سے بنائی گئی کلچرل ایڈوائزری کونسل کا ممبر بھی بنایا گیا ہے لیکن وہ اس حوالے سے بالکل مطمئن نہیں ہیں۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل شان نے ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ کسی بھی حکومت نے آج تک فلم انڈسٹری کے لئے کچھ نہیں کیا اور موجود ہ حکومت سے اس کی توقع کرنا بالکل فضول ہے۔