ڈائریکٹرقیصر جاوید کے بڑے بھائی کے انتقال پر شوبز حلقوں کا اظہار تعزیت

ڈائریکٹرقیصر جاوید کے بڑے بھائی کے انتقال پر شوبز حلقوں کا اظہار تعزیت

  

لاہور (فلم رپورٹر)سینئر سٹیج ڈرامہ ڈائریکٹر قیصر جاوید کے بڑے بھائی کے انتقال پر شوبز حلقوں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قیصر جاوید کے بڑے بھائی ڈاکٹر محمد انیس طویل عرصے سے امریکہ میں ہی مقیم تھے ۔وہ علالت کی وجہ سے امریکہ کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ ان کے انتقال پر صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان ،ایگزیکٹو ڈدئریکٹر الحمراء آرٹس کونسل اظہر خان ، ڈائریکٹر پروگرامز ذوالفقار زلفی ،ڈپٹی ڈائریکٹر نوید بخاری ،سینئر اداکار قوی خان ،جواد وسیم ،ماہ نور،انور علی ،پرویز رضا ،راشد محمود ،جاوید رضوی ،ظفر ارشاد ،افتخار ٹھاکر ،نجم زیدی ،سخاوت ناز ،نسیم وکی ،ہما علی ،پائل خان ،رابعہ درانی ،بختاور ، پائل چوہدری ،شانزہ ،ماہ نور ،فروزہ ،عینی طاہرہ ،شیبا بٹ ،سہراب افگن،ظفر عباس کھچی ،گلوکار ظفر اقبال نیویارکر،پروڈیوسر یار محمد شمسی صابری، اور روبی انعم سمیت دیگر اداکاروں نے قیصر جاوید سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔

مزید :

کلچر -