فلم ’’ک کنگناں‘‘میں میرا کام ایک دو روز میں مکمل ہوجائے گا،عذرا آفتاب

فلم ’’ک کنگناں‘‘میں میرا کام ایک دو روز میں مکمل ہوجائے گا،عذرا آفتاب
 فلم ’’ک کنگناں‘‘میں میرا کام ایک دو روز میں مکمل ہوجائے گا،عذرا آفتاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ عذرا آفتاب نے کہاہے کہ ڈائریکٹر خلیل الرحمن قمر کی زیر تکمیل فلم ’’ک کنگناں‘‘میں میرا کام ایک دو روز میں مکمل ہوجائے گا۔میگا پراجیکٹ میں میرا زیادہ تر کام بہاولپور میں عکسبند کیا گیا۔ایک سوال کے جواب میں عذرا آفتاب نے کہا کہ درخت لگانے سے ماحولیاتی آلودگی کم ہو جائے گی اور اس کے لئے ہر پاکستانی کو اپنے اپنے حصے کا ایک درخت لگانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آج فیکٹریوں اور گاڑیوں کادھواں اور بھارت سے سموگ آنے سے شہری مختلف بیماریوں مبتلا ہوجاتے ہیں اس کی روک تھام کیلئے ہمارے پاس سب سے بڑ ا ہتھیا ر یہی ہے کہ ہم سرسبز پاکستان کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں ا ور اس کیلئے ہر شخص کو اپنے حصے کا ایک درخت لگانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ درختوں کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی خو د بخود ختم ہوجاتی ہے کیونکہ درخت کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہمارے لئے بہترین آکسیجن فراہم کرتے ہیں اور اس کے ساتھ شہری علاقوں کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بھی ثابت ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں درخت اور اس کے لگانے والوں کی بڑی اہمیت تصور کی جاتی ہے ۔

مزید :

کلچر -