شالیمارتھیٹر کے نئے سٹیج ڈرامہ’’گلی کے غنڈے‘‘کاآغازآج سے ہوگا

شالیمارتھیٹر کے نئے سٹیج ڈرامہ’’گلی کے غنڈے‘‘کاآغازآج سے ہوگا

  

لاہور(فلم رپورٹر)شالیمارتھیٹر کے نئے سٹیج ڈرامہ’’گلی کے غنڈے‘‘کا آغاز آج سے ہوگا۔اس ڈرامہ کی ہیروئن آفرین ہیں جو مسلسل شالیمار تھیٹر میں پرفارم کررہی ہیں۔ آفرین کا کہنا تھا کہ میں نے اس ڈرامہ کے لئے شاندار ڈریسز اور منفردڈانس آئٹم تیار کئے ہیں میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میں کچھ نہ کچھ نیا کرکے دکھاؤں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ میرے پرستاروں کو ہر بار کی طرح اس بار بھی میری ڈانس پرفارمنس پسند آئے گی۔’’گلی کے غنڈے‘‘ کے رائٹروڈائریکٹرڈاکٹراجمل ملک اور پروڈیوسر ملک طارق ہیں جبکہ کاسٹ میں سونو بٹ،آشا خان،سخاوت ناز،قیصر پیاء،طاہر نوشاد،طاہر انجم،مختارچن،اسدمکھڑاسمیت بہت سے فنکار شامل ہیں۔

ڈاکٹراجمل ملک کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ڈرامہ تفریح سے بھرپور ہے جوتمام شائقین کو محظوظ کرے گا۔

مزید :

کلچر -