فلم انڈسٹری کو باتوں سے نہیں عمل سے بحال کرنا ہوگا،صائمہ

فلم انڈسٹری کو باتوں سے نہیں عمل سے بحال کرنا ہوگا،صائمہ
 فلم انڈسٹری کو باتوں سے نہیں عمل سے بحال کرنا ہوگا،صائمہ

  

لاہور( فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ صائمہ نے کہاکہفلم انڈسٹری کو باتوں سے نہیں عمل سے بحال کرنا ہوگا۔لاہور کی فلم انڈسٹری اردو اور پنجابی فلموں کی پہچا ن رہی ہے مگر اب بدقسمتی سے چند نا ادیش لوگوں نے اس کو بربادی کے دہانے پر کھڑ اکردیا ہے مگر میں سمجھتی ہوں کہ جتنا نقصان ہوچکا ہے اس سے مزید بچنے کیلئے ہم سب کو مل کر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا گا اور ہماری مشترکہ جدوجہد سے ہی فلم انڈسٹری دوبارہ فروغ پائے گی ۔ فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے ہمیں مل کر مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی ،جن لوگوں نے فلم انڈسٹری سے کروڑوں روپے کمائے و ہ آج انڈسٹری کولاوارث چھوڑکر غائب ہوچکے ہیں اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی انڈسٹری کودوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے خالی باتوں کی بجائے عملی اقدامات کریں ۔انہوں نے کہاکہ میری جہاں بھی ضرورت ہوئی میں فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے میری خدمات حاضرہیں ۔

مزید :

کلچر -