حنا ملک کا نیا ویڈیو سونگ’’ ماہی گھر آجا ‘‘مکمل

حنا ملک کا نیا ویڈیو سونگ’’ ماہی گھر آجا ‘‘مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)وائس آفپنجاب اور وائس آفکشمیر کا ٹائٹل حاصل کرنے والی فوک گلوکارہ حنا ملک کا نیا ویڈیو سونگ’’ماہی گھر آجا‘‘ مکمل ہوگیا،جلد ریلیز ہوگا۔ اس ویڈیو سونگ کی ڈائریکشن سمیع ملک نے دی ہیں جبکہ اس کا میوزک کامران اختر نے ترتیب دیا ہے اس گانے کی شاعری نامور شاعر خضر حیات مون نے لکھی ہے جبکہ تکنیکی سہولیات اور کیمرہ مین وکی بابو ہیں۔اس ویڈیو کو بہت جلد وکی بابو ریکارڈز ریلیز کررہے ہیں۔ حنا ملک نے بتایاکہ ان کا یہ سرائیکی گیت ہے جو کہ انہوں نے خصوصی طور پر اپنے سرائیکی پرستاروں کے لئے تیار کیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انشا ء اللہ ان کا یہ سرائیکی گیت ان کے پرستاروں کو بے حد پسند آئے گا۔

مزید :

کلچر -