ثقافت ملک کی پہچان ہوتی ہے،اداکارہ ماڈل عمارہ بٹ

ثقافت ملک کی پہچان ہوتی ہے،اداکارہ ماڈل عمارہ بٹ
 ثقافت ملک کی پہچان ہوتی ہے،اداکارہ ماڈل عمارہ بٹ

  

لاہور (فلم رپورٹر )نامور اداکارہ ماڈل عمارہ بٹ نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کو بھی چاہیے کہ اداکاروں، موسیقاروں اور ادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات پر مشتمل مختلف وفود کو دنیا بھر میں بھیجے جہاں وہ پاکستان کی نمائندگی کرنے کے ساتھ اپنی ثقافت کریں اور اس کے بڑے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ ثقافت ملک کی پہچان ہوتی ہے اور پاکستان کی خوبصورت ثقافت موجود ہے جسے عالمی سطح پر متعارف کروانا چاہیے تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کا روشن اور خوبصورت چہرہ سامنے آسکے ۔عمارہ بٹ نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ثقافتی طائفے دیگر ممالک میں بھیجتے ہیں ۔

مزید :

کلچر -