احسن خان ترکی میں ڈرامہ سیریل ’’الف ‘‘ کی ریکارڈنگ میں مصروف

احسن خان ترکی میں ڈرامہ سیریل ’’الف ‘‘ کی ریکارڈنگ میں مصروف

  

لاہور (فلم رپورٹر) اداکارو ماڈل احسن خان نے کہاہے کہ ترکی میں ڈرامہ سیریل ’’الف ‘‘ کی ریکارڈنگ کے دوران احساس ہوا کہ یہاں کے لوگ بہترین میزبان بھی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں اس وقت اداکارہ کبریٰ خان کے ساتھ ڈرامہ سیریل ’’الف ‘‘ کی ریکارڈنگ میں حصہ لے رہا ہوں اور جیسے ہی مجھے فرصت ملی تو میں استنبول کے بازاروں میں شاپنگ کرنے جاؤں گا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کے دوران ترکی کے لوگوں نے جس قدر محبت اور اپنایت کا اظہار کیا ہے اس سے مجھے بڑی دلی خوشی ہوئی ہے اور یہاں کے لوگوں سے مل کر احساس ہوتا ہے کہ ترکی کے لوگ نہ صرف پاکستان سے والہانہ محبت کرتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ پاکستان سے آئے لوگوں کی بھرپور انداز میں مہمان نوازی بھی کرتے ہیں ۔احسن خان نے کہا کہ مجھے ترکی کے صاف ستھرے ماحول نے بڑا متاثر کیا ہے۔

اور مستقبل میں جب بھی موقع ملا تو تفریح کی غرض سے ترکی گھومنے ضرور آؤں گا۔

مزید :

کلچر -