الحمراء کی سیکیورٹی کے لئے اجلاس،زائد المعیاد آلات کی تبدیلی کا حکم

الحمراء کی سیکیورٹی کے لئے اجلاس،زائد المعیاد آلات کی تبدیلی کا حکم

  

لاہور(سٹی رپورٹر)ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہر علی خان کی زیر صدارت الحمراء کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے حوالے سے الحمراء میں اجلاس منعقد ہوا جسمیں الحمراء آرٹس کونسل (مال روڈ )اور الحمراء کلچرل کمپلیکس (قدافی سٹیڈیم) کی سیکیورٹی کے جامع پلان کا جائزہ لیا گیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل اطہر علی خان نے متعلقہ افسران کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مختلف پروگرامز میں بہترین سیکیورٹی انتظامات کے لئے تمام وسائل برؤے کار لائے جائیں گے اور اس حوالے سے کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انھوں نے الحمراء کی سیکیورٹی کو جدید آلات سے لیس کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محفوظ اور خوشگوار ماحول کی فراہمی ترجیح ہے ۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء نے سیکیورٹی انچارج کو ہدایت کی کے فوری طور پر الحمراء میں تمام سیکیورٹی آلات جانچ پرتال کرئے اور انہیں فعال بنائیں اس ضمن میں انھوں نے آئندہ تین روز میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اجلاس میں ڈائریکٹر آرٹ اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی،ڈپٹی ڈائریکٹر(ایڈمن)آفتاب احمد انصاری،سیکیورٹی انچارج زبیر اجمل،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن خرم نویل اور اے وی آئی محمد سلیم نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ الحمراء آرٹس کونسل اورالحمراء کلچرل کمپلیکس میںآگ بجھانے والے آلات موجود ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ان سے بھرپور استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

کلچر -