پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کی والدہ انتقال کرگئیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کی والدہ انتقال کرگئیں

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق کپتا ن اور وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف کی والدہ انتقال کرگئی ہیں ۔ سرکاری سپورٹس چینل کے معروف اینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز نے ٹویٹر پر یہ افسوسناک خبر صارفین کے ساتھ شیئر کی ۔چیئر مین پی سی بی احسان مانی اور سابق اور موجودہ کرکٹرز کا راشد لطیف کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار۔

کرتے ہوئے راشد لطیف سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔50سالہ راشد لطیف نے1992سے2003کے دوران 37ٹیسٹ اور166ون ڈے مقابلوں میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کی تھی جبکہ 6ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض بھی سر انجام دیئے ۔ راشد لطیف آ ج کل سرکار ی سپورٹس چینل پر بطور اینالسٹ کام کررہے ہیں اور وقتا فوقتا قومی ٹیم پر شدید تنقید کرتے نظر آتے ہیں ۔ہر کھلاڑی کی کوشش ہے کہ وہ ٹرائلز کے دوران زیادہ سے زیادہ بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے ٹیم کا حصہ بنے ۔پی ایچ ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرائلز صرف اور صرف میرٹ پر ہوں گے اور اس سلسلہ میں کمیٹی کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -