ڈاکے ، چوریاں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

ڈاکے ، چوریاں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات ،موبائل فون،کاروں و موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا۔ذرائع کے مطابق ستوکتلہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر منظور کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر5لاکھ 10ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے فیصل ٹاؤن میں ڈاکو گھر میں گھس کر شریف اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر4لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے،جبکہ باٹاپورکے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے انور اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ روپے 80ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات، اقبال ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکوؤں موسی اور فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ 17ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات، شفیق آباد کے علاقے ڈاکوؤں نے جمشید اور فیملی سے1لاکھ 60ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات، سبزاہ زار میں ڈاکوؤں نے زبیر اور فیملی سے 88 ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ کے جنوبی چھاؤنی علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر شکیل سے70ہزار اور موبائل فون۔نشتر کالونی سے ڈاکو فراز سے18ہزار نقدی اور موبائل فون،جوہرٹاؤن میں وقاص سے ڈاکو گن پوائنٹ پر55ہزار نقدی اور موبائل فون،ہربنس پورہ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر وقار سے 12 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ شمالی چھاؤنی اور ملت پارک سے گاڑیاں اور گڑھی شاہو ،شیراکوٹ اور اکبری گیٹ کے علاقے سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -