قبضہ کیس ، افضل کھوکھر ،سیف الملوک اور شفیع کھوکھرکی درخواست ضمانت پرسماعت 30جنوری تک ملتوی

قبضہ کیس ، افضل کھوکھر ،سیف الملوک اور شفیع کھوکھرکی درخواست ضمانت پرسماعت ...

  

لاہور(نامہ نگار)سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن بہادر علی خان نے قبضہ کیس میں ملوث پاکستان مسلم لیگ (نٌ کے ایم این اے افضل کھوکھر ، ایم پی اے سیف الملوک اور ان کے بھائی شفیع محمد کھوکھرکی ضمانت کی درخواستوں پرمزیدسماعت 30جنوری تک ملتوی کردی۔سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں قبضہ کیس میں ملوث ملزمان کی درخواست ضمانتوں کی سماعت ہوئی ،گزشتہ روز عدالت نے اینٹی کرپشن سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کررکھا تھا ، عدالت میں دوران سماعت ایم این اے افضل کھوکھر کی طرف سے ان کے وکیل نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے اجلاس چل رہے ہیں ،ان کی درخواست ضمانتوں کی سماعت اجلاس کے بعد رکھے جائیں،عدالت نے وکلا ء کی منظور کرتے ہوئے کیس کی کارروائی 30جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -