حوصلے بلند ، جلد عوام میں ہونگا ، حکومت گرانے کے حق میں نہیں ، حکمران خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماریں گے : نواز شریف

حوصلے بلند ، جلد عوام میں ہونگا ، حکومت گرانے کے حق میں نہیں ، حکمران خود اپنے ...

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر ) قائدمسلم لیگ ن، سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے حالات سدا ایک جیسے نہیں رہتے، یہ مشکل وقت بھی گزر جا ئیگا، حوصلے بلند ہیں، جلد عوام کے درمیان ہوں گا، ہم اس حکومت کو وقت دینا چاہتے ہیں، تاکہ یہ کام کریں، حکومت کو گرانے کے حق میں نہیں، حکومت خود اپنے پاوں پر کلہاڑی مارے گی، ملک کی معاشی بدحالی دیکھ کر دل افسردہ ہوتا ہے، ترقی کے دعوے کرنیوالوں نے کسا ن کومعاشی طور پر تباہ کر دیا،عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں،حکومت اپوزیشن کو ٹارگٹ کررہی ہے۔جمعرات کو کوٹ لکھپت جیل میں پارٹی کارکنوں سے گفتگومیں نواز شریف نے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کرنیوالے کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کسان سڑکوں پر ہیں اور کھادیں مہنگی ہیں، اس پر انصاف کی باتیں حکومت کو زیب نہیں دیتیں،ملک کو ترقی کرتا چھوڑ کر گئے آج ترقی یافتہ منصوبے بند پڑے ہیں ملک اس وقت تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے اخبار پڑھ کر اندازہ ہوا ملک اس وقت بدترین حالت میں ہے، آج ڈالر کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے، روپے کی قدر میں دن بدن کمی ہورہی ہے۔

نواز شریف

مزید :

صفحہ اول -