عمران خان اپ نے اقتدار کے 5سال پورے نہیں کر سکیں گے : آصف زرداری کا دعوی
بدین ( آن لا ئن ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا عمران خان5 سال پو رے کر سکیں ،یہ نہ عوام سے آئے ہیں نہ دوبارہ جا نے کا ارادہ ہے، سلکیٹڈ وزیر اعظم بن ہی گئے ہو تو کچھ سیکھ بھی لو ، ان کی مجھ سے جنگ صرف18ویں ترمیم پر ہے اورمیں ان کو کہتا ہوں اتنا دیو ار سے مت لگاؤ کہ عوام میرے ہا تھ میں نہ رہیں ۔ بدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ سندھ کے عوام بہت با شعور ہیں، وہ اپنا حق سمجھتے ہیں، عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ آپ کے الیکشن کو کوئی نہیں مانتا، ہم نے ہمیشہ غریبوں کے حقوق کی بات کی اور جدوجہد کی، آج ہرغریب آدمی حکومت کو ہاتھ اٹھا کر بددعا دے رہا ہے کیو نکہ حکو مت نے آتے ساتھ ہی اتنی مہنگائی کر دی کہ عوام کی برداشت ختم ہو گئی ۔ انہو ں نے کہا کہ کبھی گمان میں بھی کوئی ورکر ان سے خوف نہ کھائے، اس لیے کہ ان سب کو ہم سنبھال لیں گے کیونکہ ہم نے حکومت اور ملک بھی چلایا ہے، ایسے ایسے فیصلے کئے ہیں جو یہ نہیں کر سکتے کیونکہ ہماری ایک ماہ پہلے سے ڈالر پر نظر ہو تی تھی مگر اب وزیراعظم کو ٹی وی پر ڈالر کی قیمت بڑھنے کا پتا چلتا ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ ڈالراوپرجا رہا ہے اورحکومت کو علم ہی نہیں، بجلی کا ایک پیسہ بڑھانے کیلئے مجھے میرا وزیرفون کرتا تھا جبکہ انہیں پتہ ہی نہیں،سابق صدر نے کہا کہ مجھے کسی نے نہیں کہا تھا کہ بلوچستان سے معافی مانگو مگر میرے ضمیر نے کہا کہ معافی مانگ لینی چاہئے، اگرحادثاتی وزیراعظم بن گئے ہو تو سوچو اورسیکھو، سیکھنے میں وقت نہیں لگتا، جتنے سکینڈل اب نکل رہے ہیں مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ یہ سکینڈل چھپائے کہاں گئے تھے اوریہ سکینڈل کس سے چھپا ئے جا رہے ہیں قبراورہرانسانی ذات بھی پوچھے گی۔انہو ں نے مزید کہا کہ سندھ میں ترقیاتی کام ہوتا دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوتی ہے ہم کام کررہے ہیں کیونکہ یہ عوام کا حق ہے اور اسی لئے عوام ہمیں ووٹ بھی دیتے ہیں ۔
آصف علی زرداری