لوئر مال کے علاقے سے 27 سالہ شخص کی بوری بند لاش برآمد

لوئر مال کے علاقے سے 27 سالہ شخص کی بوری بند لاش برآمد

  

لاہور(کر ائم رپورٹر )لوئر مال کے علاقے سے 27 سالہ شخص کی بوری بند لاش برآمد، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لئے بھجو اکر تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کے جسم پر تشدد کے نشان تھے جبکہ اس کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لوئر مال کے علاقہ سگیاں پل کے قریب پارک میں نامعلوم شخص کی بوری بند لاش پڑی دیکھ کر سیر کے لیے آنے والے شخص نے پولیس کو اطلاع کی ۔پولیس نے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

مزید :

علاقائی -