پنجاب پولیس سے معاونین حج کی تفصیلات طلب

پنجاب پولیس سے معاونین حج کی تفصیلات طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپورٹر )وزارت مذہبی امور نے پنجاب پولیس سے معاونین حج کی تفصیلات مانگ لیں۔ جس کے لیے پنجاب پولیس کے گریڈ 7سے گریڈ17 کے افسران اور خواہشمند اہلکار درخواستیں جمع کراسکتے ہیں مراسلے کے مطابق گریڈ 7سے گریڈ 17 کے افسران اور اہلکار رضاکارانہ طور پر معاونین حج کے طورکام کریں گے ، آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے مراسلہ جاری کردیا، خواہشمند معاونین حج پولیس افسران اور اہلکاروں کی درخواستیں 2فروری تک بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -