ایس پی ٹریفک صدر کی نامناسب اقدامات پر سینئر وارڈن کامران کی سرزنش

ایس پی ٹریفک صدر کی نامناسب اقدامات پر سینئر وارڈن کامران کی سرزنش

  

لاہور (کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی کی ہدایت پر ایس پی ٹریفک صدر ڈویڑن سردار محمد آصف خاں نے لائسنسنگ سنٹر ارفع کریم اور گرین ٹاؤن سنٹرز کا سرپرائز وزٹ کیا،ایس پی نے لائسنسنگ ،ٹکٹنگ کاریکارڈ چیک کیا،ایس پی ٹریفک سردار آصف خاں کا شہریوں سے عملہ کے رویہ بارے استفسار کیا،انہوں نے نامناسب اقدامات پر سینئر وارڈن کامران بخاری کی سرزنش کی اور وارننگ دیتے ہوئے اسے آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی،ان کا کہنا تھاکہ شہریوں کی شکایت پرکسی اہلکار کو معافی نہیں ملے گی۔ سردار محمد آصف خاں ہمارا مقصد شہریوں کو سروس فراہم کر نا ہے ہمیں شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنی چاہیے۔

،ایس پی ٹریفک کا کہناتھاکہ سٹی ٹریفک پولیس اوپن ڈور پالیسی پر گامزن ہے،شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے میرے آفس تشریف لا سکتے ہیں،کسی بھی شہریوں کو مجھ سے ملنے کیلئے کسی سے ٹائم لینے کی ضرورت نہیں،شہریوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -