ممانی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر اوباشوں نے محنت کش مار ڈالا ، ملزمان فرار

ممانی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر اوباشوں نے محنت کش مار ڈالا ، ملزمان فرار

  

لاہور(کر ائم رپورٹر )نواں کوٹ کے علاقے میں ممانی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر اوباشوں نے 17 سالہ محنت کش کو تیز دھار آلے کے وار کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ کے علاقے ڈھولنوال کا رہائشی 17 سالہ سلیمان فرنیچر کی دوکان پر کام کرتا تھا۔دو روز قبل ملزمان نے مقتول کی ممانی سے بدتمیزی کی جس پر سلیمان نے انہیں منع کیا تو نوبت گالم گلوچ تک جا پہنچی تاہم موقع پر موجود افراد نے معاملہ رفع دفع کروا دیالیکن ملزمان نے دل میں رنجش رکھی ۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز سلیمان کام سے فارغ ہو کر گھر واپس آ رہا تھا کہ شیزان فیکٹری کے قریب دو بھائیوں شفیق اور شکیل نے اسے دبوچ لیا اور تیزدھار آلے کے وار کر کے اسے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہو گے سلیمان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔پولیس نے مقتول کے والد کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گھروں کو تالے لگا کر فرار ہوچکے ہیں تاہم انکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -