متحدہ عرب امارات سے مالی معاونت تاحال موصول نہ ہونے کا انکشاف

متحدہ عرب امارات سے مالی معاونت تاحال موصول نہ ہونے کا انکشاف

  

کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ متحدہ عرب امارات کی مالی معاونت تاحال موصول نہ ہوسکی جبکہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 48 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، نومبر کے مقابلے میں جاری کھاتے کا خسارہ 45 کروڑ ڈالر بڑھ گیا اور دسمبر کے مہینے میں جاری کھاتے کو مزید ایک ارب 66 کروڑ ڈالر کی کمی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 13ارب 48 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 11 جنوری کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 6 ارب 90 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی، اور کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 58 کروڑ 80 لاکھڈالر مالیت کا زرمبادلہ موجود ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا دسمبر جاری کھاتے کا خسارہ گزشتہ سال سے 37 کروڑ ڈالر کم رہا، جولائی تا دسمبر جاری کھاتے کو 7 ارب 98 کروڑ ڈالر خسارہ ہوا اور 6 ماہ کا تجارتی خسارہ 15 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ اشیا ؤ خدمات کی تجارت کو 17 ارب 49 کروڑ ڈالر خسارہ ہوا۔سٹیٹ بینک نے کہاکہ گزشتہ ہفتہ کے دوران غیرملکی قرضوں اور سود کی مد میں 14 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ادا کیے گئے۔

سٹیٹ بینک

مزید :

صفحہ اول -