طالبہ بداخلاقی کیس ، مجرم کو سزائے موت اور 10لاکھ روپے جرمانہ

طالبہ بداخلاقی کیس ، مجرم کو سزائے موت اور 10لاکھ روپے جرمانہ

  

لاہور(نامہ نگار)صنفی تشدد کورٹ کے جج ایڈیشنل سیشن جج رحمت علی نے میڈیکل کی طالبہ حمیرا کو اغوا ء کے بعدبداخلاقی کانشانہ بنانے والے سفاک مجرم وقاص خالد کو سزائے موت اور10لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیاہے۔خواتین پر تشدد کے ازالے کیلئے بنائی صنفی تشدد کورٹ میں قائداعظم انڈسٹریل ایریا پولیس نے ٹاؤن شپ میڈیکل کالج کی طالبہ حمیرا کو راستے سے اغوا ء کرکے اس سے بداخلاقی کرنے کے الزام میں دو ملزمان وقاص خالد اور دانش عمران کے خلاف چالان پیش کررکھا تھا، ملزموں کے خلاف2016ء میں مقدمہ درج کیا گیاتھا،عدالت میں چالان آنے پر صنفی تشدد کورٹ کے جج رحمت علی نے کیس کی سماعت کی عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم دانش عمران مفرور ہو چکا ہے ، عدالت نے اس کی حد تک چالان الگ کردیا جبکہ گرفتار وقاص خالد نے جرح کے دوران قبول کیا کہ اس نے طالبہ کو گاڑی میں کالج جاتے ہوے اغوا کیا اور اپنے ساتھی کے ساتھ بداخلاقی کی۔ عدالت نے ملزم پر جرم ثابت ہونے پر اسے اغوا ء اور بداخلاقی کرنے کے الگ الگ جرم میں مجرم وقاص خالد کو سزاے موت ،عمر قید کی سزا کے علاوہ 5،5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم بھی سنایاہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں لکھا کہ دانش عمران کا کیس داخل دفتر کردیا جائے، جب ملزم گرفتار ہوتواسے عدالت میں پیش کیاجائے۔

مزید :

علاقائی -