سپیکر نے احسن اقبال، جاوید لطیف پارلیمانی سیکرٹری آفتاب صدیقی ودیگرکو ایوان سے باہر نکال دیا

سپیکر نے احسن اقبال، جاوید لطیف پارلیمانی سیکرٹری آفتاب صدیقی ودیگرکو ایوان ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر اسد قیصرنے اثاثوں کی تفصیلات بروقت جمع نہ کرانے پرمعطل ارکان کو ایوان میں داخلے سے روک دیا،سابق وزیر داخلہ احسن اقبال، جاوید لطیف،پارلیمانی سیکرٹری آفتاب صدیقی و دیگر کو ایوان سے باہر نکال دیا ۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں داخلی گیٹ پر قومی اسمبلی سٹاف کو الیکشن کمیشن کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات بروقت جمع نہ کرانے پرمعطل ارکا ن کی فہرست دی گئی تا کہ معطل ارکان ایوان میں داخل نہ ہو سکیں۔قومی اسمبلی ک اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی نے اعلامیہ پڑھ کر سنایا کہ معطل ارکان رکنیت کی بحالی تک ایوان میں داخل نہیں ہوسکتے۔اجلاس کے دوران بعض معطل ارکان کے ایوان میں داخل ہونے پر سپیکر نے ان کو ایوان سے باہر نکال دیا۔ پارلیمانی سیکرٹری آفتاب صدیقی نے معطل ہونے کے باوجود ارکان کے سوالوں کے جواب دیئے سپیکر نے ارکان کی نشاندہی پر ان کو جواب دینے سے روک دیا اور ایوان سے نکال دیا، پی ٹی آئی کی ایک رکن کو بھی ایوان سے نکال دیا گیا، بعد ازاں مسلم لیگ سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال ایوان میں آئے تو انہیں بھی سپیکر نے ایوان میں بیٹھنے سے روکا جس پر احسن اقبال نے اپنا نوٹیفکیشن سٹاف کو دیکھایا مگر سپیکر اسد قیصر نے انہیں ایوان میں بیٹھنے سے منع کیا اور کہا آپ کا نوٹیفکیشن ہمیں موصول نہیں ہوا، اس لئے آپ ایوان میں نہیں بیٹھ سکتے،جس پر وہ ایوان سے باہر چلے گئے مگر کچھ دیگر بعد اسمبلی سٹاف کو رکنیت کی بحالی کا نوٹیفکیشن ملنے پر وہ دو بارہ ایوان میں آگئے، دوران اجلاس سپیکر نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کو بھی ایوان سے باہر نکالا جبکہ رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی نے کہا گوشوارے جمع کرانے کے باوجود الیکشن کمیشن نے ان کی رکنیت معطل کی اور بعد ازاں بحال کی، اس کا بھی نوٹس لیا جائے۔

ارکان نکال باہر

مزید :

صفحہ اول -