عوام کے جان و مال کی ہر صورت حفاظت کریں گے،آئی جی

عوام کے جان و مال کی ہر صورت حفاظت کریں گے،آئی جی

  

لاہور(کر ائم رپورٹر)صوبے بھر میں بہترین کرائم فائٹر افسروں کی تعیناتی کے مراحل مکمل ہونے کے بعد اب مجرموں کا بھرپور پیچھا کریں گے اور عوام کو بھرپور ریلیف کی فراہمی کیلئے دن رات کام کریں گے اور صوبے کو محفوظ ترین بنانے کیلئے ان کرائم فائٹر افسروں کے لیے حکمت عملی طے کر لی گئی ہے اور جس کے تحت ایک ایک مجرم کو نشان عبرت بنائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ عوام کی جان و مال کی بھی ہر صورت حفاظت کریں گے اور آئندہ کرائم کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے ہر مہینے آر پی او کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ آئی جی پولیس پنجاب نے ان خیالات کا اظہا ر ویڈیو لنک آر پی او کانفرنس میں افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی

مزید :

علاقائی -