گڈز ٹرانسپورٹرز کا ٹریفک پولیس کیخلاف احتجاجی کیمپ دھر نے میں تبدیل

گڈز ٹرانسپورٹرز کا ٹریفک پولیس کیخلاف احتجاجی کیمپ دھر نے میں تبدیل

  

لاہور(کرائم رپورٹر) گڈز ٹرانسپورٹرز نے سرکلر روڈ پرٹریفک پولیس کے خلاف احتجاجی کیمپ لگا کر دھر نا دید یاگزشتہ روز دوپہر کو شروع ہونے والا احتجاج تھوڑی ہی دیر بعد دھرنے میں تبدیل ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹ ملازمین نے ٹریفک پولیس پر بلا جواز چالان، ناجائز مقدمات درج کروانے کا الزام لگایا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کا پہیہ رکنے سے سامان کی ترسیل کو بریک لگ گئی ہے ۔ احتجاج سے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے ٹریفک پولیس پر طے شدہ معاملات پر وعدہ خلافی کا الزام لگایا ہے۔ سی ٹی او اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان 15 جنوری کو مذاکرات ہوئے، جن میں طے پایا کہ ٹریفک پولیس ٹرانسپورٹرز کے ساتھ نرم رویہ رکھے گی لیکن ایسا نہ ہوا۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں کئے جاتے وہ احتجاج ختم نہیں کریں گے، ان کا کہنا ہے کہ اس وقت پنجاب میں احتجا ج ہوا ہے عنقریب پورے پاکستان میں احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق 10 سے 20 ہزار گاڑیاں ہیں جو مختلف شہروں میں گڈز ٹرانسپورٹ کا کام سر انجام دیتی ہیں اور احتجاج کے باعث سارا کام بند کر دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -