بل گیٹس برگر لینے کیلئے قطار میں کھڑے ہو گئے

بل گیٹس برگر لینے کیلئے قطار میں کھڑے ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (آن لائن) امریکی شہر سیٹل میں دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شمار ہونے والے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر قطار میں کھڑے دیکھ کر آس پاس موجود حیران ہو گئے۔بل گیٹس کی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر بغیر کسی پروٹوکول کے نہایت سادگی سے قطار میں کھڑے ہونے کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی جسے خوب پذیرائی ملی۔اس تصویر میں بل گیٹس کو فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر جیب میں ہاتھ ڈالے کھڑا ہوا دیکھا گیا اور جب ریسٹورنٹ کے ملازم نے انہیں دیکھا تو انہوں نے انتہائی اطمینان سے کہا کہ مجھے ایک ڈیلکس اور ساتھ فرائز چاہئیں۔ اس تصویر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بْک پر ایک صارف مائیک گیلوس کی جانب سے شئیر کیا گیا۔مائیک نے کہاکہ بل گیٹس نے ریسٹورنٹ کے باہر کھڑے ہو کر عام آدمی کی طرح ہی برگر ، فرائز اور کوک کا آرڈر دیا۔دنیا کے اصل امیر لوگ ایسا ہی رویہ اپناتے ہیں اور ایک عام آدمی کی طرح سادگی میں رہتے ہیں۔
بل گیٹس

مزید :

صفحہ اول -