عمران خان 5 نہیں 10سال نکالیں گے ، فیصل جاوید

عمران خان 5 نہیں 10سال نکالیں گے ، فیصل جاوید

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سینیٹر فیصل جاوید نے آصف زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہا بھٹوکے نام پرپرانے نعروں اور سیاست کو ختم کردو، عمران خان 5 نہیں 10سال نکالیں گے ،6ہزار ارب روپے سے قرضہ 30ہزار ارب روپے تک لے گئے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے جمعرات کوسابق صدر آصف زرداری کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا آصف زرداری کے ہاتھ میں تو عوام ہے ہی نہیں، بھٹوکے نام پرپرانے نعروں اور سیاست کوختم کردو عمران خان5 نہیں10سال نکالیں گے۔فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ سندھ کی75فیصدآبادی غربت سے نیچے زندگی گزاررہی ہے، آصف زرداری ڈالر کی قدر بڑھنے پر نظرر کھتے تھے، ڈالرکی قدربڑھنے سے ان کوفائدہ ہوتاتھا، یہ 6ہزار ارب روپے سے قرضہ 30ہزار ارب روپے تک لے گئے۔

فیصل جاوید

مزید :

صفحہ اول -