حکومتی بنچز اپنے جواب میں جتنی تنقید کریں ،سنیں گے، شہباز شریف

حکومتی بنچز اپنے جواب میں جتنی تنقید کریں ،سنیں گے، شہباز شریف

  

اسلام آ با د (سٹاف رپورٹر) قو می اسمبلی میں قا ئد حز ب اختلاف شہباز شریف نے فیصل واوڈا کے ریمارکس پر واک آٹ کرنے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر صاحب آپ کی حکم عدولی نہیں کر سکتا لیکن جن صاحب نے جواب دینا تھا انہوں نے غلیظ زبان استعمال کی۔جمعرات کواپوزیشن لیڈر نے دوران اجلاس اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومتی بنچز اپنے جواب میں جتنی بھی تنقید کریں سنیں گے، اچھے طریقے سے بات کریں گے تو دو قدم آگے بڑھ کر ویلکم کریں گے۔انہوں نے کہا یہ نہیں ہو سکتا کہ وہ غلیظ زبان استعمال کریں اور ہم سنتے رہیں۔اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ میری اپوزیشن اور حکومت سے کل بات ہوئی ہے۔ پارلیمانی آداب کے اندر رہ کر بات ہو گی، دونوں جانب سے کسی بھی لیڈر کی تضحیک نہیں کی جائیگی۔

وضاحت

مزید :

صفحہ اول -