رشوت کے دو الگ کیسوں میں سابق شوشل سکیورٹی افسرگلبرگ اور خاتون ایکسائز انسپکٹرپر فردجرم عائد

رشوت کے دو الگ کیسوں میں سابق شوشل سکیورٹی افسرگلبرگ اور خاتون ایکسائز ...

  

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن منصورعلی خان نے رشوت کے دو الگ الگ کیسوں میں سابق شوشل سکیورٹی افسرگلبرگ عامر فاروق اور خاتون ایکسائز انسپکٹر نوشین خان پر فردجرم عائد کرتے ہوئے اینٹی کرپشن کومذکورہ کیسوں میں گواہان کو پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں اینٹی کرپشن نے پراپرٹی ٹیکس میں معافی دلوانے کی آڑ میں 10ہزارروپے رشوت وصول کرنے پر محکمہ ایکسائز کی انسپکٹر نوشین خالد کے خلاف چالان پیش کیاتھا، عدالت نے ایک دوسرے مقدمہ بک میں 30ہزاررشوت لینے کے الزام میں اینٹی کرپشن نے شوشل سیکیورٹی افسرگلبرگ عامر فاروق پر بھی فرد جرم عائد کردی ہے اوراینٹی کرپشن کو اسی روز گواہ پیش کرنے کا حکم دیاہے۔

مزید :

علاقائی -