سرگودھا یونیورسٹی کیمپس کیس کی سماعت 31جنوری تک ملتوی

سرگودھا یونیورسٹی کیمپس کیس کی سماعت 31جنوری تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے سرگودھا یونیورسٹی منڈی بہاؤالدین کیمپس کے طالب علموں کی فیسوں کی مد میں لاکھوں روپے خوردبرد کرنے کے کیس کی سماعت 31جنوری تک ملتوی کردی ۔احتساب عدالت میں سرگودھا یونیورسٹی منڈی بہاؤالدین کیمپس کے طالب علموں کی فیسوں کی مد میں رقم خوردبرد کرنے کے کیس میں چودھری اکرم اورراؤ جمیل سمیت 5 ملزموں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی جائے جس پر عدالت نے نیب سے سوال کیا آپ نے ابھی تک ریفرنس کیوں پیش نہیں کیا؟ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان میں سے کچھ ملزم پلی بارگینگ کررہے ہیں جس کی وجہ سے ریفرنس پیش نہیں کیا جا رہا،عدالت نے نیب کو ہدایت کی جو بھی کارروائی کی جارہی ہے اسے جلد ی مکمل کریں ۔علاوہ ازیں احتساب عدالت نے ایم این ایم موٹرسائیکل کیس میں یوسف سیال سمیت 35ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی توسیع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -