غیرقانونی اثاثے، احدچیمہ پرفردجرم عائد، 29جنوری کوگواہ طلب

غیرقانونی اثاثے، احدچیمہ پرفردجرم عائد، 29جنوری کوگواہ طلب

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری نے غیرقانونی اثاثے بنانے کے ریفرنس میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احدخان چیمہ پرفردجرم عائدکرتے ہوئے ریفرنس کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے 29جنوری کوطلب کرلیاہے۔احتساب عدالت میں نیب نے احدخان چیمہ کے خلاف 350 ملین کے غیرقانونی اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس پیش کررکھا ہے۔ عدالت نے نیب کو حکم دیا ہے آئندہ سماعت پر گواہوں کوعدالت میں پیش کیاجائے ۔احد خان چیمہ کے وکیل نے اعتراض اٹھایاہے کہ نیب ابھی انکوائری کررہا ہے،ابھی فرد جرم عائد نہ کی جائے تاہم عدالت نے وکیل صفائی کی استدعامستردکردی ، عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ آپ کے پاس 30جنوری تک وقت ہے،اگر ریفرنس میں کچھ شامل کرناچاہتے ہیں توکرلیں۔علاوہ ازیں عدالت میں احد خان چیمہ کیخلاف ایل ڈی اے سٹی کا کیس بھی زیر سماعت ہے جس میں عدالت نے احد خان چیمہ،ملک آصف اورعبدالرشید کے جوڈیشل ریماند میں 15روز تک توسیع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -