فائیو سٹار ہوٹل ھلٹن کنونشن مکہ مکرمہ نے رعایتی پیکیج متعارف کرا دئیے

فائیو سٹار ہوٹل ھلٹن کنونشن مکہ مکرمہ نے رعایتی پیکیج متعارف کرا دئیے

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)اہل پاکستان کے لیے فائیو سٹار ہوٹل ھلٹن کنونشن مکہ مکرمہ نے عمرہ اور حج 2019ء کے لیے خصوصی رعایتی پیکج متعارف کرا دئیے، جنرل منیجر محمد طارق دین کی روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو،انہوں نے کہا کہ جبل عمر پر ھلٹن کی چین کا سب سے بڑا اور جدید فائیو سٹار ہوٹل عمرہ زائرین اور ضیوف الرحمن کو خوش آمدید کہنے کے لیے بے تاب ہے ،طارق دین نے بتایاکہ ھلٹن سویٹس بھی پاکستانی عمرہ زائرین اور ضیوف الرحمن کا پسندیدہ ہوٹل قراردیا جاتا ہے اب اسی چین کا سعودی عرب مکہ مکرمہ میں سب سے بڑا ہوٹل ھلٹن کنونشن اپنی جدید ترین سہولیات کے ساتھ موجود ہے اس کی لابی ،مسجد،ڈیننگ ہال اپنی مثال آپ ہیں،طارق دین نے بتایا کہ ھلٹن کنونشن کو اس سال دنیا کی سب سے بڑی اسلامی کانفرنس کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا ہے ،پاکستان سے آنے والوں کو ھلٹن چین کا نیا ہوٹل پسند آئے گا،طارق دین نے بتایا ہے کہ ھلٹن گروپ نے عمرہ زائرین کے لیے فروری ،مارچ،اپریل میں خصوصی رعایتی پیکج متعارف کرائے ہیں ،رمضان المبارک کے لیے بھی خصوصی رعایتی پیکج دے رہے ہیں،حج1440ھ کے لیے یکم ذو القعدہ سے 25ذو القعدہ کے لیے 25ذو القعدہ سے 4ذو الحج اور4ذو الحج سے15ذو الحج اور15 ذو الحج سے20ذو الحج تک کے لیے پاکستانی حج آرگنائزر کے لیے ہاف بورڈ،فل بورڈ کے ساتھ پیکج دے رہے ہیں،طارق دین نے کہا ہے کہ ھلٹن کنونشن کا سٹاف اردو بولنے والا موجود ہے ہر طرح کی رہنمائی ،بہترین روم سروس اور پاکستانی کھانے ہمارے ہوٹلز کی انفرادیت ہے

مزید :

صفحہ آخر -