عابدباکسر کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں28جنوری تک توسیع

عابدباکسر کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں28جنوری تک توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹر عابدباکسر کی مختلف مقدمات میں ضمانت قبل ازگرفتاری میں28جنوری تک توسیع کردی۔ فاضل جج نے سی سی پی او لاہورکو جلد تفتیش مکمل کرانے کا حکم دے دیاہے ۔ایڈیشنل سیشن جج جاوید اشرف نے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کے مقدمات کی سماعت کی۔ عدالت میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کی اور بتایا کہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم عابد باکسر کیخلاف مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے ،جس پر عدالت نے سی سی پی او کو جلد تفتیش مکمل کرانے کی ہدایت کر دی ہے ۔

مزید :

علاقائی -