سرکاری حاجیوں کو فی کس40ہزار روپے سبسڈی،وزیراعظم نے بریفنگ مانگ لی

سرکاری حاجیوں کو فی کس40ہزار روپے سبسڈی،وزیراعظم نے بریفنگ مانگ لی

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم کے حاجیوں کے لیے سرکاری خزانہ سے 40ہزار روپے فی حاجی سبسڈی وزیر اعظم نے حج پالیسی 2019ء منظوری کے لیے کابینہ میں پیش کرنے سے پہلے بریفنگ مانگ لی،حج پالیسی کا اعلان التوا کا شکار ،اگلے ہفتے کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے لیے دی جائے گی ،وزارت مذہبی امور سبسڈی کا فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری حج سکیم کا پیکج فائنل نہیں کر پا رہی ،سبسڈی اگر نہیں ملتی تو سرکاری حج گزشتہ سال سے ڈیڑھ لاکھ مہنگا ہو جائے گا،وفاقی وزیر مذہبی امور اور وفاقی سیکرٹری اگر وزیر اعظم کو سرکاری خزانے سے ساڑھے چار ارب روپے کی سبسڈی دینے کے حوالے سے قائل کر لیتے ہیں تو پھر سرکاری حج سکیم قربانی کے علاوہ 3لاکھ80یا90ہزار رکھنے کی تجویزہے ،وزیر اعظم کی طرف سے بریفنگ مانگنے کی وجہ سے حج پالیسی کا اعلان ایک ہفتہ لیٹ ہو گیا ہے۔

بریفنگ

مزید :

صفحہ آخر -