16سالہ ملزم کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کا کیس ، گواہان طلب

16سالہ ملزم کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کا کیس ، گواہان طلب

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے نو سالہ بچی سے بداخلاقی اور قتل کے الزام میں 16سالہ ملزم کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے کیس میں گواہان کو طلب کرلیاہے ۔گزشتہ روز مبینہ طور پرپولیس مقابلہ میں ملوث تھانہ سبزہ زار کے سب انسپکٹر امتیاز سمیت 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج جاوید اشرف کی عدالت میں استغاثہ کی سماعت ہوئی ،استغاثہ کے مطابق سبزہ زار پولیس 16 سالہ رضوان کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا نوجوان کا والد رمضان استغاثہ کا مدعی ہے جس کا موقف ہے کہ 16 سالہ رضوان پر پھول نامی 9 سالہ بچی کو بداخلاقی کے بعد قتل کرنے کا الزام تھا ، پولیس نے رضوان کے ساتھ ساتھ دیگرخاندان کے افرادکو گرفتار کیا، سبزہ زار پولیس نے بچی کے قتل کیس میں والد رمضان، والدہ خیراں بی بی اور بھائی عرفان کو جیل بھجوا دیا جبکہ ملزم رضوان کو مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں قتل کر دیا ،جوڈیشل انکوائری میں پولیس مقابلہ جعلی ثابت ہوا ،عدالت نے سب انسپکٹر امتیاز اور 5 کانسٹیبلوں کیخلاف استغاثہ کے گواہان کو 26 جنوری کیلئے طلب کر لیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -