فوجی عدالتوں کے معاملے پر حکومت نے رابطہ نہیں کیا، رانا ثنا اللہ

فوجی عدالتوں کے معاملے پر حکومت نے رابطہ نہیں کیا، رانا ثنا اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر حکومت نے ابھی ہم سے رابطہ نہیں کیا،عمران خان کنٹینر پرچڑھا ہوا آدمی ہے اس کے منہ میں جو آتا ہے وہ کہتا ہے۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہا ؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ یہ حکومت جعلی مینڈیٹ سے آئی ہے ان کو عوام نے ووٹ نہیں دیا ،عمران خان کنٹینر پرچڑھا ہوا آدمی ہے اس کے منہ میں جو آتا ہے وہ کہتا ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر حکومت نے ابھی ہم سے رابطہ نہیں کیا ،پی ٹی آئی میں جن لوگوں پر کرپشن کے الزام ہیں ان کو کوئی نہیں پوچھتا،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا فرض ہے کہ وہ حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرے اور حکومت کا فرض ہے کہ وہ اپنی کارکردگی پیش کرے،اپوزیشن کا اتحاد دو ایشوز پر ہوا ہے،آصف زرداری کی اپنی پارٹی ہے اور اپنے نظریات ہیں نہ وہ ہمارے پابند ہیں نہ ہم ان کے پابند ہیں۔
رانا ثنا اللہ

مزید :

صفحہ آخر -