پراسیکیوٹرز فراہمی انصاف کے عمل میں کردار ادا کریں،سیشن جج
لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہورخالد نوازنے پراسیکیوٹرز کو فراہمی انصاف کے عمل میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن کا کام عدالت میں ملزمان کے خلاف شواہد پیش کرنا ہے ،آپ کا کیس اتنا مضبوط ہونا چاہے کہ ملزم اور گناہ گار شخص بری نہ ہو سکے۔ان خیالات کا اظہار سیشن جج نے گزشتہ روز پراسیکیوٹرز سے ملاقات کے دوران کیا،سیشن جج کی زیر صدرات اجلاس میں پراسیکیوشن کی کارکردگی سمیت باہمی دلچسی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔اجلاس میں تمام پراسیکیوٹرز نے سیشن جج لاہور کو اپنا تعارف کرایا ، اجلاس میں ایڈیشنل سیشن جج عرفان بسراء ، ایڈیشنل سیشن جج شہزار رضا بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
،اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رائے مشتاق، ڈپٹی پراسیکیوٹر ز رحمت اللہ سیال، فخر عباس شاہ، جہانزیب گوندل اور شاہ نواز ساہی سمیت دیگر پراسیکیوٹر ز موجود تھے۔