لاہور میوزیم کے باہر شیطانی مجسمہ رکھنے کیخلاف درخواست پرچیف سیکرٹری ڈائریکٹرمیوزیم سے جواب طلب

لاہور میوزیم کے باہر شیطانی مجسمہ رکھنے کیخلاف درخواست پرچیف سیکرٹری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے لاہور میوزیم کے باہر شیطانی مجسمہ رکھے جانے کیخلاف دائر درخواست پرچیف سیکرٹری پنجاب اور ڈائریکٹر لاہور میوزیم سے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ شیطان کو قابوکرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے شکر ہے کوئی تو شیطان کے خلاف باہر نکلا، درخواست گزار خاتون وکیل بیرسٹر عنبرین قریشی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ لاہور میوزیم میں سکولوں کے بچے آتے ہیں جوشیطانی مجسمے کو دیکھ کر ڈرجاتے ہیں،میوزیم کے قیام کا مقصد ہماری تاریخ اور ثقافت کو محفوظ رکھنا ہے،اس شیطانی مجسمے کا ہماری تاریخ یا ثقافت سے کوئی تعلق نہیں ،اسے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔
لاہور میوزیم

مزید :

علاقائی -