وکلا ء کے چیمبرز کمرشل یونٹ چارج کرنے کیخلاف درخواست پر متعلقہ اداروں سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو، نیپرااور واپڈا کی جانب سے وکلا ء کے چیمبرز کو کمرشل یونٹ چارج کرنے کیخلاف درخواست پر دو ہفتوں تک متعلقہ اداروں سے جواب طلب کرلیاہے۔جسٹس جواد الحسن نے لاہورہائیکورٹ بار کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کی جانب سے فیض رسول جلبانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، درخواست گزارکے وکیل نے دلائل دئیے کہ لیسکو اور واپڈا کی جانب سے وکلا ء کے چیمبرز سے کمرشل یونٹ چارج کئے جا رہے ہیں،وکلا کے آفس کمرشل اسٹیبلشمنٹ کے دائرہ کار میں نہیں آتے ، وکیل نے استدعاکی کہ عدالت وکلا ء کے چیمبرز سے چارج کئے جانے والے کمرشل یونٹ کو ختم کرنے کا حکم دے۔
وکلا ء کے چیمبرز