نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس پراسیکیوٹرکی تاخیرسے آمد پر جج برہم
اسلام آباد( آن لائن )احتساب عدالت نمبر2کے جج محمد ارشدملک کی عدالت میں زیر سماعت نندی پورپاورپراجیکٹ ریفرنس میں گزشتہ شتہ روز شریک ملزم سابق وفاقی وزیربابراعوان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی بریت کی درخواست پردلائل دیے قبل ازیں نیب پراسیکیوٹرکی تاخیرسے آمد پر جج نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے پراسیکیوٹرکو نالائق قراردے دیااورکہاکہ اگلی سماعت کا وقت مقرر کر لیں، تاکہ پراسیکیوٹر بھی وقت پر آ جائیں،جس پر نیب پراسیکیوٹرنے کہاکہ میں تو آج بھی عدالت پہنچ آیا تھا،اس موقع پر بابراعوان نے کہاکہ یہ نالائق تو کسی کام کا نہیں ہے، صبح بھی میرے پاس آیا تھا،بعدازاں ڈاکٹر بابر اعوان نے اپنے دلائل شروع کرتے ہوئے کہاکہ ریفرنس کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے وزارت قانون سے رابطہ کیا،وزارت قانون سے قانونی رائے مانگی گئی،مجھ سے پہلے ای سی سی نے سمری اپروو کی اور مجھ سے پہلے دو وزرا تھے،ڈاکٹر ریاض محمود نے کہا کہ بابر اعوان نے دانستہ طور پر اور بدنیتی سے تاخیر کی،شریک ملزم کا بیان میرے خلاف استعمال نہیں کیا جا سکتا،میں پہلا بندہ ہوں جس نے ریفرنس دائر ہونے پر وزارت سے استفعی دیا، بابر اعوان کے دلائل جاری تھے کہ عدالت نے ریفرنس پر سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی اورآئندہ سماعت پر بھی ڈاکٹر بابر اعوان اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔
نندی پورپاورپراجیکٹ