جسٹس شاہد کریم کی نواز شریف کو وزارت عظمی سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت سے معذرت

جسٹس شاہد کریم کی نواز شریف کو وزارت عظمی سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے میاں نواز شریف کو وزارت عظمی سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کیخلاف دائردرخواست کی سماعت سے معذرت کر لی۔فاضل جج نے کیس مزید سماعت کیلئے واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کوواپس بھجوا دیا،مقامی شہری غلام یاسین بھٹی نے موقف اختیار کر رکھا تھا کہ الیکشن کمیشن نے 28 جولائی کو غیر قانونی طور پر میاں نواز شریف کو ڈی نوٹیفائی کیا، آئین کے آرٹیکل 95 (اے )کے تحت وزیر اعظم کو صرف عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے ہی ہٹایا جا سکتا ہے۔

مزید :

علاقائی -