لاہور پارکنگ کیس،نیب کو آئندہ تاریخ تک سپلیمنٹری ریفرنس پیش کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے لاہور پارکنگ کیس میں ملوث ملزمان کے ریفرنس کی سماعت 31جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کو آئندہ تاریخ تک سپلیمنٹری ریفرنس پیش کرنے کا حکم دے دیاہے ۔احتساب عدالت میں لاہور پارکنگ کیس میں ملوث سابق چیئرمین لاہور پارکنگ حافظ نعمان ، تاثیر احمد اور عثمان عبدالقیوم کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا، عدالت میں ملزمان پر فرد جرم لگنی تھی لیکن نیب کی جانب سے حافظ نعمان سے کی گئی تفتیش کے حوالے سے سپلیمنٹری ریفرنس پیش نہ کیا گیا جس کی وجہ سے عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔