جہانگیر ترین کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کا درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کرنیکا حکم

جہانگیر ترین کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کا درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کرنیکا ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)جہانگیر ترین کے سرکاری اجلاسوں میں شرکت کیخلاف دائرمتفرق درخواست لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے درخواست کو سماعت کے لئے فکس کرنے کا حکم دے دیاہے۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے چودھری شعیب سلیم ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیارکررکھاہے کہ پی ٹی آئی کے راہنما جہانگیر ترین سپریم کورٹ سے نا اہل ہوئے لیکن نااہلی کے باوجود وہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں حکومتی اجلاسوں کی صدارت کر رہے ہیں،جہانگیر ترین کو حکومتی اجلاسوں کی صدارت کرنے سے روکا جائے اورجہانگیر ترین پر حکومتی اجلاسوں کی صدارت پر مستقل پابندی عائد کی جائے۔

جہانگیر ترین

مزید :

علاقائی -