حکومت بالکل نہیں گرانا چاہتے ، استحکام جمہوریت ہمارا مشن : مسلم لیگ (ن)

حکومت بالکل نہیں گرانا چاہتے ، استحکام جمہوریت ہمارا مشن : مسلم لیگ (ن)

  

اسلام آباد((آئی این پی)مسلم لیگ((ن)کے مرکزی رہنما احسن اقبال اور سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہم حکومت کو بالکل نہیں گرانا چاہتے ،یہ حکومت جب سے بنی ہے لڑکھڑا رہی ہے ،ابھی تک جتنی جائیدادیں نکلی ہیں وہ عمران خان کے خاندان کی نکلی ہیں وہ جائیدادیں واپس لے کر آئیں نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیانات سے جگ ہنسائی ہو رہی ہے،ان کو غیر ذمہ دارانہ گفتگو نہیں کرنی چاہیئے،بعض وزرا کامیڈین کا کردار ادا کر رہے ہیں۔جمعرات کوپارلیمنٹ ہا ؤ س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن )کے رہنما ؤں نے کہاکہ پاکستان کے اندر احتساب کا نظام شفاف ہونا چاہیئے سب کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا برابر موقع ملنا چاہیئے،یہ ملک جمہوریت کے بغیر نہیں چل سکتا،انہوں نے کہا کہ بعض وزرا کامیڈین کا کردار ادا کر رہے ہیں، عمران خان کو غیر ذمہ دارانہ گفتگو نہیں کرنی چاہیئے ،ان کے بیانات سے جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ احتساب کا عمل تو عمران خان کے خلاف بھی شروع ہے وہ اس کو کبھی چلنے نہیں دیتے کبھی پیش نہیں ہوتے ،انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو بالکل نہیں گرانا چاہتے ہم جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں ،یہ حکومت جب سے بنی ہے لڑکھڑا رہی ہے ،ابھی تک جتنی جائیدادیں نکلی ہیں وہ عمران خان کے خاندان کی نکلی ہیں وہ جائیدادیں واپس لے کر آئیں۔

احسن اقبال

مزید :

صفحہ آخر -