نواز شریف ،مریم اور کیپٹن (ر)صفدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست دائر
لاہور(نامہ نگارخصوصی)میاں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمدصفدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔یہ متفرق درخواست مقامی وکیل عامر ظہیر کی جانب سے دائر کی گئی ہے،ملزموں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق وجوہات پر مبنی حکومتی میمورنڈم درخواست کے ساتھ نتھی کیا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزموں کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے دائر مرکزی درخواست جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم دیا جائے ،ملزم نیب کی جانب سے کی جانے والی تفتیش میں مکمل تعاون کر رہے ہیں،کسی شہری کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کرنا آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے، عدالت نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن ریٹائیر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔
نواز شریف، مریم