بھارتی فوج کی کھوئی رٹہ سیکٹر میں گولہ بھاری،ایک شخص ز خمی
کھوئی رٹہ (آن لائن ) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی سیز فائرلائن کی خلاف ورزی ،بھاری گولہ باری سے سیکٹر کھوئی رٹہ کی سول آبادی کو نشانہ بنایا۔علاقہ گولہ باری سے لرز اٹھا۔ ایک شخص مشتاق ز خمی،پاک فوج کی جوابی کارروائی،تفصیلات کے مطابق ایل او سی کے سیکٹر کھوئی رٹہ میں انڈین آرمی نے سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹائیں ، چتر ، جگالپال ، خانپور ، اندرلہ کٹہڑہ ، کھڈ مٹھی دھڑہ ، ندی سوہانہ میں سول آبادی پر بھاری گولہ باری کی جس سے پورے علاقے میں نظام زندگی معطل ہو گیا لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے تا ہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ،پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے مورچوں کو نشانہ بنایا ، دشمن کے مورچوں میں آگ لگ گئی جو دور دور تک دکھائی دیتی رہی۔
لائن آف کنٹرول