پارلیمانی ، قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل ، حلکومت اور اپوزیشن میں فارمولاطے ، 19کمیٹیاں اپوزیشن 21حکومت کو ملیں گی

پارلیمانی ، قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل ، حلکومت اور اپوزیشن میں فارمولاطے ، ...

  

اسلام آباد (صباح نیوز) پارلیمانی اور قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالہ سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان متعدد امور طے کر لیے گئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پارٹی چیئرمین بلاوال بھٹو زرداری کا نام خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین کے لیے دے دیا ۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کے چئیرمین ہوں گے جبکہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری ہاؤس اینڈ لائبریری کمیٹی کے چئیرمین ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق مجموعی طور پر 47 پارلیمانی اور قائمہ کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔ ان کمیٹیوں میں سے اکثریت کی سربراہی حکومت کے پاس رہے گی۔ قومی اسمبلی کی 40 کمیٹیوں میں سے 21حکومت جبکہ 19 اپوزیشن کو ملیں گی۔ صنعت وپیداوار، مواصلات، نجکاری، میری ٹائمافئیرز ، نارکوٹکس کنٹرول، اوورسیز پاکستانیز ، ڈیفنس پروڈکشن، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ریلویز، مذہبی امور، تجارت اور ٹیکسٹائل،کشمیر اور گلگت بلتستان افئیرز، پوسٹل سروسز، اور وفاقی تعکیم کی کمیٹیاں اپوزیشن کو ملیں گیں۔ جبکہ سیفران، شماریات اور واٹر ریسورسز کی کمیٹیاں بھی اپوزیشن کو ملنے کا امکان ہے۔ جبکہ خارجہ، داخلہ امور اور خزانہ کی کمیٹیاں حکومت اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے۔قومی اسمبلی سے تحریک منظور ہونے کے بعد ان کمیٹیوں کی تشکیل کا کام شروع ہو جائے گا۔ جبکہ قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی سربراہی پہلے ہی حکومتی رکن ریاض فتیانہ کے پاس ہے۔ جبکہ پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کے پاس ہے۔

قائمہ کمیٹیاں

مزید :

صفحہ آخر -