بیلٹ پیپرز پر نوٹا کی آپشن شامل کرانے کیلئے درخواست پر الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروادیا

بیلٹ پیپرز پر نوٹا کی آپشن شامل کرانے کیلئے درخواست پر الیکشن کمیشن نے جواب ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)بیلٹ پیپرز پر نوٹا (نن آف دی ابوو)کی آپشن شامل کرانے کے لئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب جمع کروا دیا گیاتاہم وفاقی حکومت کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پرہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو آخری موقع دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکاء کی درخواست پر سماعت کی، الیکشن کمیشن نے جمع کرائے گئے جواب میں استدعاکی گئی ہے کہ پاکستان میں نوٹا کی آپشن شامل کرنے کا قانون موجود نہیں ،اس لئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی جائے۔عدالت نے قرار دیاکہ اگر وفاقی حکومت نے جواب داخل نہ کروایا توعدالت قانون کے مطابق فیصلہ کر دے گی۔شیراز ذکاء ایڈووکیٹ نے موقف اپنایاکہ حق رائے دہی ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق ہے لیکن بیلٹ پیپرز پر نوٹا کی آپشن نہ ہونے کی وجہ سے ووٹر کے پاس محدود حق رائے ہیں اور ووٹر کو نہ چاہتے ہوئے بھی موجود امیدواروں میں سے کسی ایک کے حق میں ووٹ کاسٹ کرنا پڑتا ہے۔

الیکشن کمیشن

مزید :

علاقائی -