آج ملکی حا لات سابقہ حکمرانوں کے ادوار کی نسبت بہتر ہیں، گورنر پنجاب

آج ملکی حا لات سابقہ حکمرانوں کے ادوار کی نسبت بہتر ہیں، گورنر پنجاب

  

لاہور (نمائندہ خصوصی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے موجو دہ حکو مت ملکی معاشی حالات بہتر و مستحکم کرنے کیلئے کو شاں ہے ، 70 سال سے ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا تھا سابقہ حکو متوں کے ادوار کے معا شی حالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ،مو جو د ہ حکو مت جا مع حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے ،جلد عام آدمی تک اس کے ثمرات پہنچیں گے۔گزشتہ روز میلسی میں صوبائی وزیر ٹر ا نسپورٹ جہانزیب خان کھچی اور ایم این اے اوورنگ زیب خان کھچی کی رہائش گا ہ پر میڈیا سے گفتگومیں انکامزید کہنا تھا ملکی معیشت میں بہتری کیلئے برآمد ا ت میں اضافہ اوردرآمد ات میں کمی لائی جائیگی ، اس وقت پاکستان کی برآمدات 20بلین اور درآمدات 60بلین ڈالرز ہیں۔ صنعتی تر قی کوفروغ دیکر 40بلین ڈالر کے فرق کو کم کیا جائیگا جس سے ملک تر قی کی راہ پر گامز ن ہو گااور مہنگائی میں بھی کمی آئیگی۔ ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ، لوٹ کھوسٹ کر کے باہر بھیجا گیا پیسہ واپس لانا ہے ، مہنگائی میں کمی ، عوامی مسائل کو منظم طر یقے سے حل کیا جا رہا ہے اور آج ملکی حا لات سابقہ حکمرانوں کے ادوار کی نسبت بہتر ہیں۔ عوام نے تحر یک انصاف کو 5سال کا مینڈیٹ دیا ہے لہٰذا تحر یک انصاف کو 5سال پورے کرنے کا موقع دیا جانا چا ہئے۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے جس کیلئے جا مع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ٹیکسٹائل صنعت کو کم قیمت پر گیس کی فراہمی سے بہت بہتر ی آئے گی، صنعت کا پہیہ چلے گا تو روز گار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ لوگوں کیلئے 50لاکھ گھر تعمیرکئے جائیں گے، وزیر اعظم کی ہدایت پر گورنر ہاؤس کے اخراجات میں واضح کمی کر دی گئی ہے۔ قبل ازیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی اور ایم این اے اوورنگ زیب خان کھچی کی میلسی میں رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کی والدہ کی وفات پراظہار تعزیت کیااوردعا کی اللہ تعالی مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے ،اْن کے دراجات بلند ، لواحقین کو صبر جمیل عطا کر ے اور اس صدمے کو حو صلے سے برداشت کرنے کی ہمت دے۔

گورنرپنجاب

مزید :

صفحہ آخر -