23 جنوری کو منی بجٹ نہیں اقتصادی اصلاحات پیکیج پیش کیاجائیگا،افتخار درانی

23 جنوری کو منی بجٹ نہیں اقتصادی اصلاحات پیکیج پیش کیاجائیگا،افتخار درانی

  

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخاردرانی نے کہا ہے کہ 23 جنوری کو منی بجٹ نہیں آرہا بلکہ اقتصادی اصلاحات پیکیج پیش کیاجائیگا۔جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات پر وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا کہ 23 جنوری کواکنامک ریفارمزپیکیج پیش کیاجائیگا کوئی منی بجٹ نہیں آرہا، پیکیج کاروباری طبقے کی آسانی کیلئے پیش کیا جارہا ہے ،سیلزٹیکس میں اضافہ اورنہ مزیدٹیکس لگائے جارہے ہیں، اکنامک ریفارمزپیکج کاعام آدمی پرکوئی اثر نہیں پڑے گا۔

افتخار درانی

مزید :

صفحہ آخر -