پیپسی فیکٹری کے سیلز ایگزیکٹو کی ضمانت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمودالحسن نے پیپسی فیکٹری کے سیلز ایگزیکٹو کی ضمانت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا ۔ پیپسی فیکٹری کے مینجر ذوالفقار علی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا جس میں سیلز ایگزیکٹو شاکر حیات پر 75 لاکھ روپے مالیت کی بوتلیں خرد برد کرنے کا الزام ہے۔
ملزم کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا ملزم نے پیپسی کی فرانچائز لی ہوئی تھی، کوئی فراڈ نہیں کیا ،ملزم کو خود کاوربار میں نقصان ہوا ،درخواست ضمانت منظور کی جائے تاکہ وہ شامل تفتیش ہو کر اپنی بے گناہی کے ثبوت پیش کر سکے۔